تھانہ نون کی کارروائی ،شراب فروش گرفتار

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) تھانہ نون انے ایک کارروائی کے دوران شراب فروش کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 200بوتل شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ نے منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے آئی نائن زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیں ،ان ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سبزی منڈی غلام محمد باقر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نون عبد الرزاق معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش نعمت مسیح کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے 200بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا،ملزم شراب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ ایسے گھنائونے اور مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں