لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے زیر سماعت کیسز میں سے 30 نومبر تک 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دئیے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے زیر سماعت کیسز میں سے 30 نومبر 2019 تک 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دئیے۔لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کی بدولت لاپتہ افراد کمیشن کو نمایاں کامیابیاں ملیں ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاپتہ افراد کمیشن فرید احمد خان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 43 کیسز موصول ہوئے۔

مبینہ طورپر جبری گمشدہ افراد کے مقدمات کی تعداد 4 ہزار 474 تھی۔ نومبر 2019 تک لاپتہ افراد کمیشن نے 4 ہزار 268 افراد کے کیسز نمٹائے دئیے۔اعلامیہ کے مطابق نومبر میں انکوائری کمیشن نے 655 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 281 اور لاہور میں 20 مقدمات کی سماعتیں کی گئیں۔ اسی طرح کراچی میں 223 اور کوئٹہ میں 62 سماعتیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں