بدقسمتی سے ملک پر قومی معاملات سے لاتعلق ٹولہ مسلط ہے، نیر حسین بخاری

بے حسی کی حدوں کو عبور کرنے والی زہنیت نے عوام الناس سے روٹی روزگار اور چھت چھین لی ہے، بیان

منگل 10 دسمبر 2019 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) سابق چیرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک پر قومی معاملات سے لاتعلق ٹولہ مسلط ہے، بے حسی کی حدوں کو عبور کرنے والی زہنیت نے عوام الناس سے روٹی روزگار اور چھت چھین لی ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے سوال کیا کہ چھین لی روٹی اور روزگار گرا دئے مکان یہ ہے نیا پاکستان نیر بخاری نے کہا کہ خان صاحب گھبرانا نہیں اب آپ کا حقیقی احتساب ہونا ہے پورا پورا حساب دینا ہے اور جیل اپ کا ٹھکانہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اقتصادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ قانونی ٹیم بری طرح ناکامی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے نیر بخاری نے کہا کہ نااہل نالائق کپتان کے دور میں ملکی خزانیکی کنجیاں بین القوامی مالیاتی ادروں کے حوالے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ قانون سازی سے آگاہ ہی نہیں بلکہ نابلد بھی ہے اسی لئے پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں کیا جا رہا حکومیں آرڈیننسز سے نہیں چلتیں نیر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت نیب زدگان اور نیب زادوں کا گٹھ جوڑ ہے چیرمین نیب اور بورڈ کو اپنے عمل سے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم خاندان وزرا اور سرکاری پارٹی والے نیب لاڈلے ہیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن نیب کا امتیازی سلوک ثابت شدہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں