وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت پسماندہ اور اقلیتی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:58

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت پسماندہ اور اقلیتی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت پسماندہ اور اقلیتی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ انہیں معاشرتی اور معاشی طور پر ترقی دی جا سکے۔ پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق انہیں دوسرے شہریوں کی طرح یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان کے شہری کی حیثیت سے اپنے شہری حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور اقلیتی نوجوانوںکو بااختیار بنانے کے لئے انہیں کامیاب جوان پروگرام میں مستقبل کی مساوی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی نوجوانوں کو ان کی کاروباری مہارتوں کے لئے قرضوں کی مساوی تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پسماندہ اور اقلیتی گروپوں کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے پر توجہ دے رہی ہے اور اس کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں میں انہیں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے اگلے چھ مراحل میں اقلیتی نوجوانوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں