وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 19 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

منگل 21 جنوری 2020 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 2 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی اپ گریڈیشن کے لئے 7 کروڑ 60 لاکھ، اسلام آباد ماڈل سکولز کے قیام کے لئے 75 لاکھ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پاکستان ٹائون کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ، آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 74 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں