اوپن یونیورسٹی کے میٹرک /ایف اے پروگرامز کے داخلوں کی آج(جمعہ) آخری تاریخ ہے

قبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کے طلبہ میٹرک پروگرام میں بالکل مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزمیں داخلہ فارم جمع کرانے کی آج)جمعہ 21۔فروری( آخری تاریخ ہے۔قبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کے طلبہ میٹرک پروگرام میں بالکل مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ،ْ اِن علاقوں میں رہائش پذیر داخلوں کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن دونوں علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔یونیورسٹی نے ملک کے محروم طبقات کے چار کٹیگریز کو مفت تعلیم دینے کی سہولت کو بھی جاری رکھا ہے ،ْ ان کٹیگریز میں جیلوں میں مقید افراد ،ْ معذور افراد ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز اور خواجہ سرا کمیونٹی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں رہنے والے کسی بھی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز اور خواجہ سراء کمیونٹی کو اِن مفت تعلیمی منصوبوں سے مستفید ہونے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جیلوں میں مقید افراد کو داخلہ فارم اور پراسپکٹس جیلوں کے اندر مفت فراہم کئے جاچکے ہیں۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

تمام پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔6۔ماہ دورانیہ کے اوپن ٹیک کورسسز میں پلمبنگ ،ْ سٹیل فکسر ،ْ الیکٹرک ویلڈنگ ،ْ الیکٹریکل وائرنگ ،ْ ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشننگ ،ْ الیکٹریشن ،ْ موٹر وائنڈنگ ،ْ سول سروئیر ،ْ سول ڈرافٹسمین اور کمپوٹر سافٹ وئیر اینڈ ہارڈوئیر پروگرامز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں