ڈی آئی جی آ پر یشنز کی ہد ایا ت ،تما م زونل ایس پیز نے اپنے علا قوں میں ناکہ جات، مارکیٹیوں میں کورونا سے بچائوبارے احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کی

منگل 31 مارچ 2020 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کی ہد ایا ت پر تما م زونل ایس پیز اپنے اپنے علا قوں میں ناکہ جات، مارکیٹیوں میں کورونا وائر س سے بچائوکے حوالے احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کی، مستحق افراد میں کھا نے پینے کی اشیا ء تقسیم کیں ، ناکہ جات پر پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہرگزرنے والے شہری کا ٹمپریچر چیک کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے اپنے علاقے میں مختلف ناکہ جات، مارکیٹوں اور دفاتر کا دورہ کیا اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر پر پریکٹیکلی آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر موجود جوانوں کی کٹ چیک کی اور انہیں ماسک، دستانوں اور ہینڈ سنییٹائزرکے استعمال کے متعلق ہدایات دیں، انہوں نے کورونا ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو بھی ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت دی، ایس پی انڈسٹریل ایریا نے آئی ایٹ مرکز میں شہریوں کو سماجی فاصلے کے متعلق پریکٹیکلی آگاہی دی اور دکانداروں کو ہدایت کی وہ اپنی دکان میں دو سے تین افراد سے زیادہ افراد کو نہ آنے دیں، اسی طرح ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں ماسک، دستانے تقسیم کئے اور پنے علاقے میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کی،ایس پی سٹی سر فراز احمد ورک کی زیر نگر انی سٹی زون کے پولیس افسران نے شہر یو ں میں آ گا ہی فراہم کر تے ہو ئے اس وبا ئی مر ض سے بچنے اور ضلعی انتظا میہ کے احکا ما ت پر عمل کر نے کی آ گا ہی فراہم کی ، ایس پی صدر محمد عمر خا ن نے صدر زون کے پولیس افسران کے ہمراہ غریب شہریوں کے گھروں میں جا کر راشن، ماسک، دستانے تقسیم کئے اور پنے علاقے میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کیں ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کے کام کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا نعرہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے،اسلام آباد پولیس کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انشااللہ ہم سب مل کر اس وبا کو ختم کریں گے،آپریشنز ڈویژن سے ٹیمیں ضلع بھر میں شہریوں کو آگاہی فراہم کررہی ہیں ، شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، تمام شہری کورونا وائرس سے بچاو کے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں