طیبہ ابراہیم کا اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں دھاڑی دار طبقے کے لیے قائم امدادی مرکز کا دورہ کیا،کام کی نگرانی

بدھ 1 اپریل 2020 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) ممبر ٹیکنو کریٹ لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد طیبہ ابراہیم نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں دھاڑی دار طبقے کے لیے قائم امدادی مرکز کا دورہ کیا اور کام کی نگرانی کی۔ سیکٹر آئی ایٹ میں قائم امدادی مرکز میں ایک ہزار افراد کے لیے اشیائے خوردونوش پر مشتمل پیکجز تیار کیے جا رہے ہیں جو کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثرہ دھاڑی دار افراد کے خاندانوں میں تقسیم کیے جا ئیں گے۔

امدای پیکجز چیئر مین لوکل گورنمنٹ ایم این اے علی اعوان کی ہدایت پر سوہان ،بھارہ کہو اور کچی آبادیوں میں تقسیم کیے جا ئیں گے۔ مرکز کا دورہ کرنے کے موقع پر ممبر کمیشن طیبہ ابراہیم نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق دھاڑی دار طبقہ پر اسلام آباد میں مکمل طور پر توجہ دی جارہی ہے اور ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی انہوں نے کہا تحریک انصاف کی ورکر خواتین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو لوگوں کے گھروں راشن پنچانے کا فریضہ سر انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تحریک انصاف کی خواتین نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کام سر انجام دیا ہے اور اس آزمائشں میں بھی پیچھے نہیں رہیں گی۔طیبہ ابراہیم نے کہا اسلام آباد میں ضرورت مند افراد کے لیے پناہ گاہوں کو بھی وسیع کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی تحفظ کا احساس دلایا جا سکے انہوں نے کہاچیئر مین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی اعوان کی ہدایت پر وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق اقدامات اٹھا رہا ہے جو کہ اس سنگین صورتحال میں عوام کے لیے مدد کا زریعہ بنیں گے۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں