ادارے کی کا ر کر دگی کو فعال بنا نے کے لیے سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ا جا ئے،فرحت عباس کاظمی

آئی جی کے ویژن کے مطابق تما م افسران شہر یو ں کی خد مت کو اولین تر جیح دیتے ہو ئے اپنی کا رکر دگی بہتر بنا ئیں ،ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد پولیس

جمعہ 3 جولائی 2020 18:33

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ادارے کی کا ر کر دگی کو فعال بنا نے کے لیے سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ا جا ئے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق تما م افسران شہر یو ں کی خد مت کو اولین تر جیح دیتے ہو ئے اپنی کا رکر دگی بہتر بنا ئیں ۔

یہ با تیں انہو ں نے بہترین فرائض منصبی انجام دینے والی15 افسران و جو انو ں میں تعریفی اسنا د اور نقدانعامات تقسیم کرتے ہو ئے کہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ا یڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی نے کہا کہ ضلع بھر کے جو بھی پولیس افسران و جو ان اچھی کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے محکمہ پولیس کا نا م روشن کر یں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جا ئے انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت سے نو ازا جا ئے تا کہ وہ اپنے فرائض احسن طر یقے سے سر انجام دینے ہو ئے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کی ہد ا یا ت کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی اسلام آ باد فرحت عبا س کا ظمی نے 15پولیس افسران و جو انو ں کو نقدانعاما ت اور تعریفی اسنا د سے نو ازا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ ادارے کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے تمام افسران اپنے متعلقہ افسران کی کا رکر دگی کو جا نچنے اور سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ں۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے افسران جو بہتر کا رکر دگی پیش کر تے ہیں انہیں انعاما ت سے نوازا جا ئے گا اور ناقص کا رکر دگی پر محکما نہ سزا دی جا ئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ تما م افسران وجو ان شہر یوں کی حفا ظت کو یقینی بنا ئیں ملزمان کی کی گرفتار ی اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیا ں کر یں اور شہر یوںکی حفا ظت اور خدمت کو تر جیح دیں تا کہ ادارے کی کا رکر دگی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں