پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مزید آٹھ سال تک قائم رہے گی،سید ذوالفقار بخاری

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مزید آٹھ سال تک قائم رہے گی اور اس دوران اپوزیشن کو اپنے لیے کوئی اور کام ڈھونڈنا چاہیے۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے جمعرات کے روزاردو نیوزکے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جو ہمارے اگلے آٹھ سال رہ گئے ہیں، وہ پاکستان کے لیے بڑے بہترین آٹھ سال ہوں گے، آٹھ سال میں سے دو سال گزر گئے ہیں، انشاء اللہ ہم ایک نیا پاکستان لائیں گے۔

اس سے پہلے ہم کہیں نہیں جا رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر الزام لگاتے ہیں کہ جی یہ تو پہلا موقع ملے گا بھاگ جائیں گے۔ میں پاکستان میں ہوں، وہ خود لندن بھاگا ہوا ہے، میں پاکستان میں ہوں، ان کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں۔ میں پاکستان میں ہوں اور ان کے اقامے نکل رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے ان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہوا ہے اور اس بارے میں بھی قانون واضح ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے کے لیے دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ضروری نہیں لیکن پھر بھی اگر کبھی وزیراعظم عمران خان نے انہیں اپنی برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو وہ دیر نہیں لگائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں