سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا اسلام آباد کلب کے نئے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے

بدھ 30 ستمبر 2020 03:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا اسلام آباد کلب کے نئے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے۔ وہ اسلام آباد گالف کلب کے صدر اور لاہور جمخانہ کی انتظامی کمیٹی کے منتخب رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سردار احمد نواز سکھیرا کھیلوں میں گہری دلچسپی رکھنے والے سپورٹس مین ہیں۔ انہوں نے ایچی سن کالج، لندن سکول آف اکنامکس اور یونیورسٹی آف لندن کیلئے کرکٹ بھی کھیلی ہے۔

بعد ازاں انہوں نے گالف کھیلنا شروع کی اور کلب کی سطح پر کھیل میں حصہ لیا۔ سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر ہیں جنہوں نے 1985ء میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 16 اپریل 2020ء کو بطور سیکرٹری کابینہ ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل اپریل 2014ء سے وہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت نجکاری میں بطور سیکرٹری خدمات دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1994ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی، 1993ء میں ویلیمز کالج سے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم اے، انڈسٹری اینڈ ٹریڈ میں سپیشلائزیشن کے ساتھ بی ایس آنرز اکنامکس کی ڈگری 1983ء میں لندن سکول آف اکنامکس سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی سکول کی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ہے۔ وہ 1992-93ء میں ویلیمز کالج کے سینٹر فار ڈویلپمنٹ اکنامکس کے فیلو اور جان ایف کینڈی سکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی کے 1993-94ء میں ایڈورڈ ایس میسن فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ سردار احمد نواز سکھرا نے 1992-94ء میں ورلڈ بینک گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں