ریپڈ کمپیوٹ نے پاکستان کا پہلا بینکنگ ریڈی کلائوڈ جاری کر دیا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ریپڈ کمپیوٹ نے معروف مقامی اور عالمی اداروں کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا بینکنگ ریڈی کلائوڈ جاری کر دیا۔ قبل ازیں رواں ہفتہ پاکستان کے سب سے بڑے مقامی کلائوڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے ریپڈ کمپیوٹ نے بینکاری کے شعبہ اور مالیاتی اداروں کے لئے خاص طور پر تیار کی گئی اپنی کلائوڈ سروسز کے رسمی اجراء کا اعلان کیا ۔

کمپنی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اداروں کی جانب سے تمام قانونی اور پالیسی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کی اعلیٰ ترین سطح اور مکمل خدمات کے ساتھ بینکنگ آپریشنز کے لئے مخصوص ڈیٹا سینٹرز قائم کئے ہیں۔ اسے ایک حقیقی بینکنگ کلائوڈ بنانے کے لئے بینکنگ سلوشنز کے معروف مقامی اور عالمی فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے اور مقامی طور پر پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے جو بینکوں اور مالیاتی اداروں کے استعمال کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ڈیٹا سیکورٹی اور رازداری پر اس کی توجہ کے ذریعے ریپڈ کمپیوٹ نے حساس ڈیٹا اور اہم معلومات کا سب سے محفوظ پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے۔ پاکستان میں واحد جی ڈی پی آر کمپلائنٹ اور PCIDSS 3.2.1 سرٹیفائیڈ کلائوڈ ہونے کی حیثیت سے کمپنی نے سینکڑوں کنٹرول نافذ کئے ہیں جو ڈیٹا کو محفوظ بناتے ہیں اور ہر وقت صارفین کے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔

کمپنی حساس کلائوڈ ہوسٹنگ منصوبوں کے لئے LEA اور وزارت دفاع کے ساتھ بھی باقاعدگی سے کام کر رہی ہے۔ ریپڈ کمپیوٹ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر عمران خان نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران صارفین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی طلب کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لئے بینکوں کو ایک ایسے بزنس ماڈل کی ضرورت ہے جو مؤثر تعاون، جدید کسٹمر تجربات اور تیز ترین وقت میں مارکیٹ میں خدمات پیشکش کر سکے جو ہمارے کلائوڈ پیش کرتے ہیں۔

ریپڈ کمپیوٹ کلائوڈ پر اپنی خدمات اور قابل پیمائش نفاذ کے ساتھ اپنے تجربہ کے ذریعے نصف دہائی سے زائد عرصہ سے ڈیجیٹل تبدیلی میں مالیاتی شعبہ کی مدد کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے بینکاری کے معروف مقامی اور عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کرنا اور مقامی طور پر صارفین کے لئے میزبان پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے کام کرنا ضروری سمجھا جو ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق تمام خدشات کا بھی خیال رکھ سکے۔

پاکستان میں بینک روایتی طور پر میراث کے نظاموں پر انحصار کرتے ہیں اور وہ آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل تبدیلی کو قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک یہاں کسی بھی قسم کی رسمی پالیسی موجود نہیں تھی جو اس بات کی وضاحت کرے کہ بینکوں کی طرف سے کون سے کلائوڈ پر مبنی آئوٹ سورسنگ کلائوڈ سرسز حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تاہم ایس بی پی کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام نان کور آپریشنز اور کاروباری معاونت کے عوامل ایپلی کیشنز کی کلائوڈ پر میزبانی کی جا سکتی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعمیلی ضروریات کی فہرست پر پورا اترتا ہے۔

اس اقدام نے بینکنگ انڈسٹری کو بالآخر کلائوڈ کو اپنانے اور لاگت میں کمی سے فائدہ اٹھانے کو انتہائی آسان بنا دیا ہے، یہ نئے کاروباری محاذوں کوتیز ترین وقت میں پورا کرنے میں معاونت کرے گی۔ کئی سالوں سے ریپڈ کمپیوٹ نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے تمام متعلقہ سروس سیٹ اپس کے ساتھ ایک ماحول کی تشکیل کے لئے تذویراتی شراکت داری قائم کی ہے جو اسے حقیقی طور پر پاکستان میں پہلا بینکنگ کلائوڈ بناتی ہے۔

ریپڈکمپیوٹ کلائوڈ پر بینکوں کے لئے اس وقت جو خدمات دستیاب ہیں ان میں ۔۔ کلائوڈ پر مبنی اے ایم ایل۔۔ کلائوڈ پر مبنی اے ایف ایل/ایف ایم ایس۔۔ کلائوڈ پر مبنی پے منٹ سوئچ اور کارڈ مینجمنٹ سسٹمز۔۔ کلائوڈ پر مبنی SIEM اور SOC۔۔ کلائوڈ پر مبنی تھریٹ انٹیل سروسز۔۔ کلائوڈ پر مبنی DDOS اور تھریٹ مٹی گیشن۔۔ کلائوڈ پر مبنی سروس (DRaaS) کے طور پر DR۔

۔ کلائوڈ پر مبنی ٹیسٹ بیڈز اور سینڈ باکس انوائرمنٹ۔یہ تمام خدمات بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے کلائوڈ پالیسی کا تیز ترین اور موثر فائدہ اٹھانے اور مقامی قابل اعتماد کلائوڈ سروس فراہم کنندہ کے ساتھ بینکنگ سہولیات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کو انتہائی آسان بناتی ہیں۔Fintechs کی بڑی تعداد کئی سالوں سے اس کے پلیٹ فارم پر چل رہی ہے۔

ریپڈ کمپیوٹ TPS، Covalent اور نئے ادارے Valusys (جس کے ساتھ حال ہی میں مفاہمت کے معاہدہ پر دستخط ہوئی) جیسے صنعتی لیڈرز کی جانب سے سروس پر مبنی پہلے پے منٹ پروسیسنگ سسٹمز کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ریپڈ کمپیوٹ کے کمرشل سربراہ علی رضا نے کہا کہ مشن کریٹیکل ایپلی کیشن چلانے کے لئے وقف شدہ انٹر پرائز کلائوڈ ہونے کی وجہ سے ریپڈ کمپیوٹ بڑے انفراسٹرکچر کے ساتھ ایسے تمام صارفین کو معاون مائیگریشن خدمات پیش کر رہا ہے جو کلائوڈ پر ڈیجیٹائزیشن کی طرف منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

ہمارے پاس مقامی کلائوڈ سروس پروائیڈر کی حیثیت یہ ہے کہ متعدد اسٹیک ہولڈر ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ہماری ٹیمیں اپنی مرضی کے مطابق آرکیٹیکچر تیار کرنے کے لئے انفرادی طور پر ہر صارف کی ضرورت کے حوالے سے درست نمائندگی کی تشکیل دیتی ہیں جو ان کے کلائوڈ کے سفر کا بنیادی خاکہ بن جائے گا۔ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ ان کلائوڈ خدمات کے اجراء کے ساتھ ریپڈ کمپیوٹ کا مقصد اپنی جدت آمیز پیشکشوں کے ساتھ ان اداروں کی مدد کرنا ہے اور ان کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے جدید ترین صلاحیتوں کو اپنانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں