سینٹ میں اپوزیشن کا جزائرسے متعلق آرڈینس کے اجراء کے خلاف واک آئوٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سینٹ میں اپوزیشن نے جزائر سے متعلق آرڈینس کے اجراء کے خلاف واک آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ میں اپوزیشن نے جزائر سے متعلق آرڈینس کے اجراء کے خلاف واک آئوٹ کیا جس پر چیئرمین سینٹ نے ساجد طوری کو اپوزیشن کو منانے بھیج دیااس دور ان پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کورم کی نشاندہی کر دی ،چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر کورم کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں بعد ازاںسینیٹ میں کورم نامکمل نکلا جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعرات چار بجے تک ملتوی کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں