سیکورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا ہے،کمشنر ہزارہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : کمشنر ہزارہ ریاض محسود نے کہا ہے کہ ہماری سیکورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا ہے، بے انتہا قربانیوں کے بعد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن کی فضائ قائم ہوئی ہے، ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کو دہشت گردی کی لپیٹ سے باہر نکالا ہے، ان کی گرانقدر خدمات پر پوری قوم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس افسران کی تقریب اسناد سے خطاب میں انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستانی قوم ان کی ان گرانقدر قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت خیبر پختونخوا پولیس نے عظیم انقلابی خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں