اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر پولیس گرفتار کرسکے گی، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماسک پہننے سے متعلق اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ فوری ہوگا اور دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ تک رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر پولیس گرفتار بھی کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی گھر سے باہر جانے کی صورت میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں