وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں ،13ملزمان گرفتار

وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، چرس اور ہیر وئن برآمد

بدھ 25 نومبر 2020 21:52

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران شہریوں سے گن پو ائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گروہ کے اہم رکن سمیت 13ملزمان سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، چرس اور ہیر وئن برآمد کر کے ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پرکارروائی ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر محمد ارشد کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد عباس معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے گن پو ائنٹ پر دیگر ساتھیوں کی مدد سے شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گروہ کا سرکردہ رکن شیر خان عرف ملتانی کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ دو سری جانب ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او حاکم خا ن ، ایس ایچ او بھارکہو شوکت محمود عباسی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیموں نے تین ملزمان ملزمان میں سید ارسلان علی،ادیب کیانی اور عرفان اللہ سے دو پسٹل30بور معہ ایمو نیشن اور 315گر ام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی،دیگر کار روائیو ں کے دوران انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ارسلان حسین سے 1کلو 258گر ام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا، رمنا پولیس نے ملزم زین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، سبزی منڈی پولیس نے ملزم صدام خان سے 300گر ام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم نواب علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکر کے گرفتار کر لیا، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم ظہو ر احمد سے 120گر ام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا، نیلور پولیس نے ملزم یو سف مسیح سے 140گر ام ہیر وئن برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، سہا لہ پولیس نے ملزم خا ور عبا س سے آ ہنی مکہ برآمدکرکے گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں