اسلام آباد ٹریفک پولیس کاروٹ پورا نہ کرنے،اریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری

ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا، شہری اپنی شکایات آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915,,0519261992-93 نمبروں پر درج کرائیں،ہم سب مل کرانسانی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

منگل 1 دسمبر 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کاروٹ پورا نہ کرنے والیPSV گاڑیوں،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے،خواتین کی مخصوص نشستوں پر مرد سواریوں کو بٹھانے،چھتوں پرشہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والیPSV گاڑیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا، شہری اپنی شکایات آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915,,0519261992-93 نمبروں پر درج کرائیں،ہم سب مل کرانسانی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی ا سلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی PSVگاڑیوں کے خلاف مزید سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،خصوصاً روٹ پورا نہ کرنے والی PSV گاڑیوں،زائد کرایہ وصول کرنے،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر،خواتین کی نشستوں پر مرد سواریوں کو بٹھانے،بس کی چھت پر شہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی PSVگاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک سے زائد دفعہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کا روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا،کاروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تشکیل کردہ اسپیشل سکواڈکو کارروائی کو مزید سخت کرنیکی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں، جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی PSVگاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کر رہے ہیں، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کر رہے ہیں،شہری اپنی شکایات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915,0519261992-93پر درج کرا سکتے ہیں ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کرانسانی زندگیوں کی حفاظت کرنی ہے،یہ ہمارا فرض ہے،شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں