عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنا معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف ہے ،فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنا معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا۔

انہوںنے کہاکہ کیس لندن میں اور انکوائری پاکستان میں،سلیکٹڈ نے خود کو بچانے کے لیے اچھا ڈرامہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انکوائری کاسربراھ ایسے شخص کومقررکیاگیاجو عمران خان کے ہسپتال شوکت خانم کے بورڈ آف گورننس کا ممبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ کا براڈشیٹ کیس کی شفاف تحقیقات کرنا مقصد ہوتا تو عظمت سعید کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ نہ بنایا جاتا ۔

انہوںنے کہاکہ جو شخص مبینہ طور پر شریک جرم ہیاسیسربراہ بنانیکا مقصد یہ ہے کہ معاملے پرمٹی ڈالی جائے اورجان بچائی جائے،عظمت سعید سے تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ھے۔انہوںنے کہاکہ قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پرنمک چھڑکنے والا مذاق نہیں،ماشاء اللہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں