فیصد پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے پر آمادہ نہیں، سروے رپورٹ

بدھ 27 جنوری 2021 23:37

فیصد پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے پر آمادہ نہیں، سروے رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ایک سروے کے مطابق 49 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود اسے نہیں لگوائیں گے۔ گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہونے پر 38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ ہیں جب کہ 49 فیصد نے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق 31 فیصد افراد نے ملکی سطح پر تیار ویکسین کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ 19فیصد افراد حکومت کی تجویز کردہ جب کہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں