سپریم کورٹ،ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کین توسیع کیلئے میاں منشاء کی جانب سین دائر اپیل مسترد

جمعہ 16 اپریل 2021 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) سپریم کورٹ نے ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کین توسیع کیلئے معروف کاروباری شخصیتن میاں منشائ کی جانب سین دائر اپیل مستردکر دی ہین۔ جمعہ کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے ڈی جی خان سمینٹ فیکٹری کی توسیع اور اسکی استعداد کار بڑھانے کیلئے دائر اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

ن 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔تحریرین فیصلے میں عدالت عظمی کی جانب سے قرار دیا گیا ہے کہ جب تک ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری منفی ایریا میں ہے اسکو توسیع اور استعداد کار بڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فیصلے میں کہا گیا ہین کہنپنجاب حکومت نے 979 مربع کلومیٹر منفی زون قرار دیا ہے،کوئی بھی شخص صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر منفی علاقے میں صنعت کو وسعت نہیں دے سکتا ،پنجاب حکومت کے آرڈیننس کی موجودگی میں ڈی جی خان سیمنٹ کا آرٹیکل 18 کے تحت توسیع کان حق بھی نہیں بنتا،آرڈیننس میں پنجاب حکومت کی پیشگی تحریری اجازت کے علاوہ کسی بھی صنعتی اقدام کو قائم کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں مزید قرار دیا گیا ہے کہن کہنکنسلٹنٹ کی سٹڈی کے مطابق جس علاقے میں ڈی جی خان اور دیگر سیمنٹ پلانٹ موجود ہیں وہاں پانی کی سطح 64 فٹ نیچے آئی ہے،پانی کی سطح نیچے آنے سے مقامی لوگوں اور زراعت کے لیئے پریشانی کا سبب بنتا ہے،اس عدالت نے بھین آنے والی نسلوںن کیلئین موسمیاتین تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے،پائیدار ترقی کا مطلبن وہ ترقی ہے جو آئندہ نسلوں کو متاثر کیئین بغیر موجودہ نسل کی ضروریات کو پورا کرے،عدالت نے اس بات کون بھی مدنظر رکھنا ہے کہ اسکے فیصلے آنے والی نسلوں کے حقوق سے متعلق بھی ہونگے۔واضح رہے کہ میاں منشائ نے ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کین توسیعن اورن استعداد کار بڑھانے کیلئیننسپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی..

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں