ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے علاقے سروعہ کا رہائشی محمد اکرم ایک سال سے لاپتہ

ایک سال قبل دوستوں کیساتھ فروٹ چاٹ کھانے ڈڈیال گیا تھا مگر واپس گھر نہیں لوٹا، والدین بچے کی بازیابی کیلئے دربدر

ہفتہ 19 جون 2021 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے علاقے سروعہ کا رہائشی محمد اکرم ایک سال سے لاپتہ، ایک سال قبل دوستوں کیساتھ فروٹ چاٹ کھانے ڈڈیال گیا تھا مگر واپس گھر نہیں لوٹا، والدین بچے کی بازیابی کیلئے دربدر، پولیس کی مقدمے کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود روایتی سستی اور لاپرواہی سے کام لینے لگی، متاثرین والدین نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیرسے اپیل کی ہے کہ وہ گمشدہ بیٹے کی بازیابی کیلئے انکی مدد کریں، آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے علاقے سروعہ کے رہائشی عبدالرشید نے اپنی بیگم بیٹے عرفان، داماد شاہ زیب اور مقامی صحافی اشفاق فاضل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا محمد اکرام یکم جولائی ۲۰۲۰ کو صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اپنے دو دوستوں محمد شاہ نواز جو کہ کوٹلی کے ایک گائوں کا رہائشی ہے ، راجہ شکیب جو انکے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر رہتا ہے کے ہمراہ فروٹ چاٹ کحانے ڈڈیال گیا تھا مگر پھر واپس نہیں آیا، فروٹ چاٹ والے سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ راجہ شکیب اور محمد اکرام کی شاہ نواز کی وجہ سے آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر شاہ نواز وہاں سے چلا گیا تھا اور اکرام راجہ شکیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس گھر کی جانب روانہ ہوئے تھیراجہ شکیب نے کہا کہ اس نے اکرم کو راستے میں اتار دیا تھا، مگر اکرم گھر نہ پہنچ سکا، پانچ جولائی 2020 کو محمد اکرم کی گمشدگی کی تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی جس پر پولیس نے راجہ شکیب کو گرفتار کیا مگر دوسرے دن ہی مک مکا کر کے چھوڑ دیا، عبدالرشید اور انکے اہلیخانہ نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیرسے اپیل کی ہے کہ وہ گمشدہ بیٹے کی بازیابی کیلئے انکی مدد کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں