مریم نواز حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہیں ،سینیٹر رانا مقبول حسین

مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی،خطاب

جمعرات 24 جون 2021 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر رانا مقبول حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز خوف کی علامت بن چکی ہے ،آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کا عملی مظاہرہ دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دل سے مسلم لیگ(ن) کا خوف نکال دیں یہ خوف حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک کیئے یہ شرم کی بات ہے کہ وہ گندم اور چینی کو درآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حکومت کی کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ سچ کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بھی مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کو قید کیا تھا اور ملک سے باہر نکال دیا تھا مگر وہ واپس آگئے کیونکہ سچ کو ایک دن واپس آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو سب دیکھ لیں گے اور مسلم لیگ کی حکومت دوبارہ آئے گی(اعجاز خان)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں