ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے،فرخ حبیب

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی بیڈ گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے،وزیرمملکت برائے اطلاعات

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی بیڈ گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ یکطرفہ لاک ڈائون کے بجائے این سی او سی کے فورم سے قومی سطح پر کرونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی بیڈ گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں