ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے ،وزارت تونائی

بندرگاہوں ،تیل ڈپوز میں 3لاکھ 83ہزار 500میٹرک ٹن پٹرول موجود ،30ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اورجہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائیگا، ترجمان

بدھ 4 اگست 2021 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وزارت تونائی نے کہا ہے کہ ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے ،بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3لاکھ 83ہزار 500میٹرک ٹن پٹرول موجودہے ، 30ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اورجہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پٹرول کا موجودہ ذخیرہ پندرہ روز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3لاکھ 83ہزار 500میٹرک ٹن پٹرول موجودہے ، 30ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اورجہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں