عدالت نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے دفاع کے لیے وکیل مقرر کردیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) عدالت نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے دفاع کے لیے وکیل مقرر کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے نور مقدم کیس پر سماعت کی، ملزمان کے وکلا نے سب انسپکٹر رضا محمد پر جرح مکمل کی، اس دوران عدالت نے نور مقدم کے والد شوکت مقدم سمیت دیگر گواہان کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے روکا، بعد ازاں اسے عدالت سے بخشی خانے بھجوادیا گیا، عدالت نے شہریار نواز خان کو ظاہر ذاکر جعفر کا وکیل مقرر کردیا ، کمرہ عدالت میں ہی ظاہر ذاکر جعفر سے اس کے وکیل کی ملاقات ہوئی۔سب انسپکٹر رضا محمد سے جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دیگر گواہاں کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں