بہتر سہولیات طریقے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت اور خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے میں عالمی امدادی اداروں کی مدد سے صوبہ اس قابل ہوا کہ اب بہتر سہولیات طریقے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی(آئی آر سی ) کی جانب سے قائم کردہ سو بستروں کا کرونا ہسپتال کو صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کرنے، کرونا وبا میں نشترآباد ہسپتال میں کرونا وباء میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ڈاکٹرز, نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے بہترین کارکردگی پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے اپنے ریکارڈڈ پیغام میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وبائ کے آغاز پر صوبے میں صرف 34 وینٹیلیٹرز دستیاب تھے، تاہم اب تقریب ڈیڑھ سال کے بعد صوبے میں نہ صرف صحت کی بہتر سہولیات موجود ہیں بلکہ ہسپتالوں کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کرونا وباء میں جسطرح ڈاکٹرز,نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انکا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا تھا جب کرونا وباء کی لیبارٹری بھی خیبر پختونخوا میں نہیں تھی لیکن اب روزانہ کے حساب سے 15000 ٹسٹ ہوتے ہیں جبکہ کرونا ویکسنیثن میں پشاور دیگر اضلاع میں سب سے ٹاپ پوزیشن پر ہیں انکا کہنا تھا کہ ڈینگی کیسسز میں بتدریج کمی آرہی ہیں اور حالات کنٹرول میں ہیں۔

ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ پولیو، ٹی بی اور دیگر امراض کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں پندرہ سو نئے ویکسینیٹرز بھرتی کئے جا رہے ہیں، ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ آئی آر سی اور دیگر ڈونرز اداروں نے بھی خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ ملکر کرونا کے خلاف بہترین کام سرانجام دیا اور نشتراباد ہسپتال کی مثال ان میں ایک ہیں جہاں پر آئی آر سی کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کیلئے بہترین سہولیات دیے گئے۔

اس موقع پر آئی سی آر سی کے کانٹری ڈاریکٹر زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے آغاز میں ہی ایک سو بیڈ کا اسپتال نشتر آباد پشاور میں قائم کیا گیا جس میں 5 آئی سی یو بیڈ، 16 ہائی ڈیپینڈینسی بیڈ اور 40 بیڈز آئیسولیشن کے مریضوں کیلئے قایم کئے گئے۔ اس اپستال نے مجموعہ طور پر وباء کے دوران دس ہزار سے ذائد مریضوں کو داخل کر کے علاج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، میڈیکل ایمرجنسی ریزیلئینس فاونڈیشن ( مرف)کے سی ای او ڈاکٹر شاہ ایران نے محکمہ صحت اور خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی آئی آر سی خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر ایسے کام سرانجام دے گا جس سے عوام کے مشکلات کو کم کیا جائے اور انکو سہولیات اور آسانیاں مہیا کیے جائی. پروگرام کے اختتام پر کورونا وباء کے دوران اعلی خدمات سرانجام سینے پر ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو سرٹفکیٹ اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں