پاکستان میں خسرہ کیسز میں اضافے کے بعد حکومت متحرک،ایم آر ویکسین کی11 کروڑ سے زائد خوراکو ں کی ترسیل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان میں خسرہ کیسز میں اضافے کے بعد حکومت متحرک ہوگئی، وفاق نے ایم آر ویکسین کی11 کروڑ سے زائد خوراکوں کی صوبوں کو ترسیل شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پروگرام منیجر وفاق ای پی آئی ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے بتایا کہ سندھ نے خسرہ ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار خوراکیں حاصل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں9 ماہ سے 15 سال تک کے 9 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانیکا ہدف ہے۔ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے کہا کہ جن بچوں کوخسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگ چکے ہیں، انہیں بھی ویکسین لگائی جائے گی، خسرہ کی ویکسین کے کوئی مضر اثرات نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں