اسلام آباد ہائی کورٹ : محسن داوڑ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

پیر 25 اکتوبر 2021 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے محسن داوڑ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹسسز جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔درخواست گزار محسن داوڑ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر محسن داوڑ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن داوڑ کا نام بغیر کسی وجہ کے 2017 سے ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے ،عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں