الیکشن کمیشن وزراء کی معافی قبول نہ کرے،ایسا کیا تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کی ہرزہ سرائی کریں گے، حافظ حمداللہ

تحریک انصاف نہیں ،تھوک چاٹ پارٹی ہے، تھوکے ہو ئے کو چاٹنا کو خان یوٹرن کہہ کر اسے عظیم لیڈرکی نشانی قرار دے چکے، بیان

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزراء کی معافی قبول نہ کرے کا مشورہ دیا ہے ۔ فوادچوھدری کے بعداعظم سواتی کی الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوے کہا کہ ٓاج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کی ہرزہ سرائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پہلے دھمکی پھرگالی پھرمعافی یہ وزراء کاوطیرہ رہاہے۔ انہوں نے کہا یہ تھوکے ہو ئے کو چاٹتے ہیں جس کو خان یوٹرن کہ کرعظیم لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا آئینی ادارے،آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا یہ تحریک انصاف نہیں ،تھوک چاٹ پارٹی ہے۔ یہ اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم آئین ،اورآئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہیگی،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں