لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ 77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے، اہل گھرانیآٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔ ایک انٹرویومیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن ویب پورٹل پر 48.9 کروڑ کلک کیے گئے ہیں، اب 77لاکھ سے زائد گھرانے راشن کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ گھرانے بذریعہ 8171 رجسٹر ہو سکتے ہیں، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171پر رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈنمبربھیجے، شناختی کارڈ نمبرمتعلقہ رجسٹرموبائل سم سے بھیجنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے،اہل گھرانے آٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ رجسٹریشن ویب پورٹل جاری ہے، نیشنل بینک رجسٹریشن کیلئے کریانہ دکانداروں کے بینک اکائونٹ کھول رہا ہے، کریانہ اسٹوزمالکان کو رعایتی رقم کیساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔معاون خصوصی کے مطابق قرعہ اندازی میں کریانہ مالکان کو فی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل اوردیگر انعام ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں