yافغانستان کو سخت موسم اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، اسد قیصر

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

Dاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کو سخت موسم اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی بدترین شکل سامنے آ رہی ہے خاص طور پر بچوں اور خواتین کو۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو سخت موسم اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، آیئے سیو افغان لائفز کی بین الاقوامی آگاہی مہم میں شامل ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں