لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر مبینہ قتل کیس ،ایس پی عارف شاہ سمیت دیگر کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع

بدھ 18 مئی 2022 00:00

اسلام آیاد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) عدالت نے اسلام آباد کی لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر مبینہ قتل کیس میں ایس پی عارف شاہ سمیت دیگر کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سرکاری وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے ایس پی عارف شاہ سمیت دیگر کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی ۔کیس کی سماعت کے دوران ایس پی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں