ایڈونچر فاونڈیشن پاکستان کا انتخابی عمل مکمل ، علی حسن حبیب سادہ اکثریت سے صدر منتخب

بدھ 18 مئی 2022 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ایڈونچر فاونڈیشن پاکستان (اے ایف پی)کے بورڈ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ایڈونچر فاونڈیشن پاکستان (اے ایف پی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایڈونچرفاونڈیشن پاکستان (اے ایف پی) کی سالانہ جنرل باڈی کے دوران اے ایف پی بورڈ کے عہدیداران کو ووٹوں کی سادہ اکثریت سے منتخب کیا گیا ۔

انتخابی نتائج کے مطابق علی حسن حبیب صدر،سید ابو احمد عاکف ، آفتاب الرحمان رانا اور کرنل ( ر ) سید عباس حسین نائب صدور ،محترمہ جہاں آرا معین جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے کامیاب قرار پائے جبکہ ایگزیکٹو ممبر ان میں بلال مصطفیٰ سید،لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) ڈاکٹر عثمان راٹھور،لیفٹیننٹ کرنل( ر )مشتاق احمد شامل ہیں ۔ ایڈونچر فاونڈیشن پاکستان (اے ایف پی)کے نومنتخب صدر علی حسن حبیب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ایڈونچر فاﺅونڈیشن پاکستان کی کاز کو ملک کے طول و عرض میں پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈونچر فاونڈیشن پاکستان کے تاحیات صدر بریگیڈیر ( ر ) محمد اکرم خان نے کہاکہ ایڈونچرفاونڈیشن پاکستان (اے ایف پی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو پاکستان کے نوجوانوں میں قدرتی ماحول ، حیوانات اور نباتات کی افادیت، قدرتی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ماحول دوست رویوں پر مبنی مثبت طرز زندگی اور اس کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد 1982 میں چند پرعزم" آوٹ ڈور"افراد نے رکھّی تھی، جن کا مقصد حیات ذاتی تجربہ اور خود یافت کے ذریعہ قدرتی ماحول/ بیابان کا استعمال کرنے کے خوا ہاں نوجوانوں میں قیادت, کردار سازی کے رویوں اور جذبات کو فروغ دینا تھا اور آج بھی وہ چند لوگ اور بہت سارے نئے اراکین اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں