اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کو بھی عدالتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو تمام صوبوں سے رپورٹس منگوانے کا حکم دےدیا

منگل 24 مئی 2022 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اینکر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کو بھی عدالتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو تمام صوبوں سے رپورٹس منگوانے کا حکم دےدیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عمران ریاض خان کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ ایف آئی آر کس چیز کی ہوئی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایاکہ ایک شکایت کنندہ ڈرگ ڈیلر ہے 16 مقدمات ہیں اس پر، چیف جسٹس نے کہاکہ عمران ریاض اس عدالت سے متعلق بہت critical ہیں،یہ عدالت ہمیشہ قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا عمران ریاض خان اس عدالت سے مطمئن ہیں؟، اس پر عمران ریاض نے کہاکہ جی بالکل ہم مطمئن ہیں، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ اس درخواست کو بھی دیگر صحافیوں کے کیسز کے منسلک کرنے کا حکم دےدیا اورنوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں