اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،14ملزمان گرفتار،چرس، اسلحہ، شراب برآمد

ہفتہ 28 مئی 2022 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں،پولیس نی گزشتہ 48گھنٹوں میں منشیات، شراب فروشی سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والی14 ملزمان گرفتارکرلئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 370 گرام چرس، ایکSMG ، ایک 9mm ، 08تیس بور پسٹل، معہ ایمونیشن اور 15 لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات و شراب فروشیاور ناجائز اسلحہ رکھنے والی14ملزمان کو گرفتار کرلئے ،تھانہ کورال اور بنی گا لا پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے دو ملزمان ثفطین اور ذولقیصر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 370 گرام چرس بر آمد کر لی، تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ دو ملزمان سید مستنصر اور نا صر ندیم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل بر آمد کر لئے، تھانہ کوہسار پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان نوفن مسیح ، غلام بادشاہ اور سید ولید کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک SMGرائفل اور 15 لیٹر شراب بر آمد کر لی، تھانہ کھنہ اور سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان جہانزیب عرف زیبی ، علی مت خان اور اسد علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین تیس بور پسٹل بر آمد کر لئے،تھانہ کورال اورلوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد علی اور جاوید کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک 9mm اور ایک تیس بور بسٹل بر آمد کر لیا، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ دو ملزمان عدیل احمد اور عبدالواحید کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل بر آمد کر لئے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر نا صر خان نے پولیس ٹیم کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں ،تھانہ جات گلیوں اور حساس مقامات میں پیٹرولنگ کو مزید متحرک کریں اور سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی ترتیب دیں ۔افسران خود ڈیوٹیز چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں