پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں گورنرکے پی کے حاجی غلام علی سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر حاجی غلام علی نے جام کمال کو وزارت تجارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر غلام علی نے معاشی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں وزیر تجارت کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے تعاون اور جدت کے ذریعے تجارت کے شعبے کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون پاکستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں