امپورٹ پالیسی میں ترمیم، 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنیکی اجازت

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں