سابق وزیرقانون پنجاب راجہ محمد بشارت کی 9مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور

جمعرات 28 مارچ 2024 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سپیشل جج انسداد دہشتگردی راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے سابق وزیرقانون پنجاب راجہ محمد بشارت کی 9مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کرلی،عدالت نے سرکار کو 17اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ راجہ بشارت کا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے محض سیاسی انتقام کیلئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں