کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔ نوڈیرو ہاؤس ، لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ صدر مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں