نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل

جمعرات 28 مارچ 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کےفروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت عوامی سماعت کی ۔ترجمان نیپرا کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا،فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت صارفین سے 2 روپے 06 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں