ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی

بدھ 17 اپریل 2024 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر 2 مئی تک ملتوی کر دی۔ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، عدالتی حکم پر سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے آمنہ علی ایڈوکیٹ جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس میں ہم نے رپورٹس فائل کردی ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس سے متعلق ایک اور درخواست آئی ہے، اس میں نوٹس کرتا ہوں، آپ جواب جمع کرائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں