سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

منگل 30 اپریل 2024 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہم کا حامل ہے،سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا۔منگل کو’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہم کا حامل ہے۔سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا۔ وزارت منصوبہ بندی 5ایز فریم ورک کو سی پیک کے 5 اہم اکنامک کوریڈور کے ساتھ منسلک کرنے میں کام تیزی سے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کوریڈور میں ملازمت کی تخلیق، گرین انرجی، کوریڈور آف انویشن اور کوریڈور آف انکلوسیو ریجنل ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کہ اعلی قیادت حکومت پاکستان بالخصوص وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سی پیک منصوبوں پر بھرپور اقدامات اٹھانے کی کاوشوں کو سراہتا ہے جبکہ چین کی اعلی قیادت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مسٹر سی پیک کا لقب بھی دیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر پرعزم ہے، بالخصوص بلوچستان اور گوادر میں جسکی ایک سٹریٹجک اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جس سے پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری آ ئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں