بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت

منگل 30 اپریل 2024 12:46

بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام   کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ماہرین زراعت نے کپاس کی حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنےکےلئے کاشتکاروں کو بی ٹی کے ساتھ ساتھ کم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت کی ہدایت کی ہے ،کہا گیا ہے کہ کاشتکار 31مئی تک ہر صورت کپاس کی کاشت مکمل کر لیں اور اگر انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

کاٹن کراپ ریسرچ سنٹرکے ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بی ٹی اقسام کا انتخاب علاقے کی موز ونیت، مقامی معلومات اور گزشتہ سالوں کے تجربات کی روشنی میں کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ کم ازکم 10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار شرح بیج 6تا10کلوگرام فی ایکڑ اگاؤ کے مطابق استعمال کریں اور بوائی سے پہلے بیج کو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے سفارش کردہ کیڑے مار زہر ضرور لگائیں جس سے فصل ابتدا میں تقریباًایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طورپر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائنوں میں کاشت کی صورت پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے40دن بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12سے 15دن کے وقفہ سے کریں تاہم پودے کو پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر بھی فصل کی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں