بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی

بدھ 17 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے تبادلے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں