آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کردی

منگل 30 اپریل 2024 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کردی۔منگل کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ایمرجنسی رسپانس یونٹ میں نوجوان پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان افسران کی شعبہ جاتی تربیت بھی پولیس لائنز میں شروع کردی گئی ہے۔ڈولفن کی تنظیم نو کا مقصد پٹرولنگ کو موثر بنانا ہے۔آئی جی اسلام آباد شہریوں کی سکیورٹی کے متعلق امور پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں جرائم کے سدباب کے لئے ڈولفن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں