صدر آصف علی زرداری نے منتخب صدر کی حیثیت سے مسلسل 7ویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کامنفرد اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر آصف علی زرداری نے منتخب صدر کی حیثیت سے مسلسل 7ویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کامنفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

مارچ 2012 میں بطور منتخب صدر آصف علی زرداری نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 20ستمبر 2008، 28 مارچ 2009، 5 اپریل 2010، 22 مارچ 2011 ، 17 مارچ 2012 اور 10 جون 2013 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا ۔ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز کر دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں