لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز

بدھ 1 مئی 2024 20:53

لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ چھ ہفتوں کی قلیل مدت میں لوگوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر دینے کا میرا اور نواز شریف کا خواب پورا ہو گیا ۔ فیلڈ ہسپتالوں میں عام ہسپتال کی تمام تر سہولیات موجود ہیں ۔ عوام کو انکی دہلیز پر مفت صحت کی سہولت میسر ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فیلڈ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا فیلڈ ہسپتالوں کے منصوبے کو کامیاب بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ میرا اور نواز شریف کا ایک خواب تھا جو پورا ہوا ۔ بتیس فیلڈٖ ہسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیلائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس ہسپتال میں ایک کلینک کی تمام تر سہہولیات موجود ہیں۔ جبکہ یہ ہسپتال مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے ۔

اس ہسپتال مین مائنر سرجری کی سہولت بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا پہلے فیلڈ ہسپتال کے لئے بہاولپور جارہی ہوں ۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے کنٹینرز جلاو گھیراو سب توڑ پھوڑ دو کے لئے استعمال ہوتے رہے اب عوام کی خدمت کی خدمت کئے لئے استعمال ہوں گے ۔ انہوں نے کہا اس تمام کامیابی پر میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ یہ تمام کام میں انکی ہدایات پر کر رہی ہوں ۔

یہ سب نواز شریف کا وژن ہے میں انکی سپاہی ہوں ۔ انہوں نے کہا میرے اوپر ٹک ٹاکر ، ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تنقید کرنے والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ بھی اپنے کمفرٹ زونز سے اے سی والے کمروں سے باہر نکلیں عوام کی خدمت کریں آپکی ٹی ٹاک اور ویڈیوز بنیں گی لوگوں کو آپ کی کارکردگی کے بارے میں پتہ چلے گا ؂۔ آپ کو بھی کہنا چاہتی ہوں کہ دھوپ، گرمی سردی میں باہر نکلنا پڑتا ہے ۔

اور عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریض ادویات بند ہونے پر سڑکوں پر آگئے ۔ ہم نے ان مریضوں کی ادویات دو ارب روپے سے بڑھا کر چھ ارب کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا دو سوسی ایم کلینک ویل پر لے کر آرہے ہیں مفت ادویات لوگوں کو انکی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ بہت جلد پنجاب کے لئے ائر ایمبولینس کا آغاز کریں گے ائر ایمبولینس غریب لوگوں کے لئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ڈاکٹرز ان علاقوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔ ہم نے ان علاقوں میں جانے کے لئے ڈاکٹروں کے معاوضہ جات اور سہولیات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا لاہور میںمیڈیکل سٹی بنائیں گے ۔ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے جا رہے ہیں اس کینسر ہسپتال کی تعمیر پر دن رات کام ہو رہا ہے ۔ ہیلٹھ کار ڈکو ری سٹریکچر کر رہے ہیں اسے ری لاونچ کریں گے یہ کارڈ دو ہزار آٹھ کے بعد کرپشن کا گڑھ بن گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا ادویات کی چوری روکنے کے لئے گر ینڈ سٹورز بنا رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں