قزاخستان میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی

بدھ 1 مئی 2024 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی، جو 14 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قزاخستان کے سفارتخانے کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک سے تقریبا 4 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح کھیلوں کے مقابلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ آستانہ میں ورلڈ نو میڈ گیمز میں گھڑ دوڑ، کشتی، مارشل آرٹ، تیر اندازی، پرندوں کا شکار، گھڑ سواری اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں