پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانہ اور ایس ڈی پی آئی کا گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے تعاون کا اعلان
جمعہ 19 اپریل 2024 20:10
(جاری ہے)
پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے جاری کاوشوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے 2018 میں برسراقتدار آنے کے بعد مختلف پالیسی اصلاحات کیں جس نے ایتھوپیا کو پرامن، مستحکم، خوشحال، ماحول دوست اور سرسبز بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لیگیسی انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز 2023 میں پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے میں کیا گیا۔ جمال بیکر عبد اللہ نے کہا کہ ایتھوپیا بھرپور انداز میں گرین ڈویلپمنٹ اقدامات کررہا ہے جس کا آغاز قومی سطح پر طے شدہ شراکت سے ہو رہا ہے، اس حوالہ سے فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کی درآمد پر روک لگانا اور 2050 تک نیٹ زیروکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی کامیابی کےلئے ذرائع ابلاغ کو متحرک کرنا، کمیونٹی کی شرکت اور ملک کی اعلیٰ قیادت کا قائدانہ کردار ہے۔ سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کے سفارت خانہ کو ایس ڈی پی آئی اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے، اس اقدام کا آغاز پنجاب کے بڑے شہروں سے ہوگا جس کے بعد سندھ اور دیگر صوبوں میں اسے شروع کیا جائے گا۔ سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا کہ گرین لیگیسی انیشی ایٹو کا اعلان ہمارے لئے قابل فخر ہے، ہمیں اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے سیمینار سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایتھوپیا، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے پر ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرین لیگیسی انیشیٹو کو فروغ دینے کے لیے تعاون اور مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ایتھوپیا کے سفیر پاکستان میں گرین لیگیسی انیشیٹو کا آغاز کر رہے ہیں جس نے ایتھوپیا کے ماحول میں مثبت تبدیلیلانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خوراک کی حفاظت کے حوالے سے بڑے سماجی اثرات مرتب کئے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملاقات
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ تحائف کی فروخت سے متعلق درخواست پر پٹیشنر کے وکیل کو 7 دنوں میں رجسٹرار آفس ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
آئیسکونے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری
اسلام آباد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن
اسلام آباد،موٹر سائیکل چوری کی میں ملوث منظم گر وہ کے تین ارکان گرفتار
آزاد میڈیاعالمی مسائل اجاگر کرنے،جعلی خبریں ، توہمات دور کرنے و معاشرے کی جانب سے نگران کے طور پر کام ..
اسلام آباد پولیس کی آئی سی ٹی 15ایپ مکمل فعال
آئی جی اسلام آباد کی سی آئی اے سینئر افسران سے میٹنگ ،تفویض کردہ تمام احکامات پر کارکردگی کا جائزہ ..
اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری ،سات منشیا ت فروش گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد