پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے منتقل نہ کرنے اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی

پیر 22 اپریل 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے منتقل نہ کرنے اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے چوہدری پرویز الہیٰ کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ہاؤس اریسٹ رکھا گیا، فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہی کا اسلام آباد میں کوئی گھر ہے؟ کیا آپ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ہاؤس اریسٹ کی درخواست دی ہے؟ فاضل جسٹس نے کہا کہ آپ اپنے تمام قانونی تقاضے تو پورے کریں، اگر آج آپ کی کوئی درخواست ہوتی تو ہم سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بلا لیتے، اس موقع پر قیصرہ الٰہی نے کہا کہ پرویز الہی کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں، میں نے جیل میں ان سے ملاقات کی، وکیل نے کہا کہ عدالت درخواست زیرالتواء رکھ لے، ہاؤس اریسٹ کی درخواست دائر کریں گے ، عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں